اصلاح معاشرہ اور محبتوںکے فروغ کیلئے ’’صدائے محراب مہم ‘‘عالمی سطح پر شروع کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب کرلی ہے،علامہ سید ریاض حسین شاہ

اتوار 22 اپریل 2018 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) ادارہ تعلیمات اسلامیہ پاکستان کے سربراہ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر اصلاح معاشرہ اور محبتوںکے فروغ کیلئے ’’صدائے محراب مہم ‘‘عالمی سطح پر شروع کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب کرلی ہے جس کیلئے پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کے سربراہان کواسلامی نظام کی بالادستی قائم کرنے کے لئے سفارشات ارسال کی جائیںگی صدائے محراب مہم کیذریعے واضح کریںگے کہ اسلام امن وسلامتی کا آفاقی دین ہے اورعصر حاضر میں اسلام ہی ساری دنیاکو امن کی ضمانت دیتا ہے صدائے محراب مہم کے سلسلے میں علما وم،مشایخ عظام ،سیاست دانوںسے لے کر ہرطبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے پا س جائیں گے اتحادامت کیلئے ہمیں گروہی اختلافات پس پشت ڈالنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انھوںنے گزشتہ روز پنجاب کے مختلف اضلاع کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ملاقات کیلئے آئے ہوئے علما ومشائخ عظام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ادارہ تعلیمات اسلامیہ پاکستان کے سربراہ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ ہم منزل سے دور بھول بھلیوںمیںگم ہیں ہماری اجتماعی قوت ریزہ ریزہ ہوچکی ہے اورہم گروہوں اورٹکریوں میں تقسیم ہوچکے ہیںایسے میںاسلام دشمن قوتیں مختلف زایوںسے امت پرحملہ آور ہیںکہیں مسلم ممالک میں مسلمانوں کا خون بہایا جاریا ہے کہیںمسلم ممالک پرقبضہ کیا جاچکا ہے اورکہیںمغرب اپنی گندی اوراخلاق سوز تہذیب وثقافت فروغ دے کرہماری نسل نوکی دینی وملی غیرت کی دھجیاںبکھیری جارہی ہیں اور ہمارے مسلم ممالک کے حکمران خواب خرگوش کے مزے اڑا لے رہے ہیںانھوںنے کہا کہ ان نازک حالات میںمحراب ومنبر سے پوری دنیا میں آواز بلند کیجائے گی لٹریچر کے ذریعے اسلام کاپیغام امن وسلامتی عام کیاجائے گاعلامہ سیدریاض حسین شاہ نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کا واحد حل اسلام کاعادلانہ نظام رحمت ہے جس کی جانب ہمیں آناہوگا یہی نظام رحمت ہماری زندگیوں میں انقلاب برپا کرسکتا ہے