جمعیت ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کی نفاز کے لیئے جدوجہد کررہی ہیں،مولانا محمود شاہ

اتوار 22 اپریل 2018 19:40

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) جمعیت علماء اسلا م کے ضلعی امیر مولانا محمود شاہ نے کہاہے کہ جمعیت ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کی نفاز کے لیئے جدوجہد کررہی ہیں اگر جمعیت علماء اسلام نہ ہو تی توملک کب کا سیکولر بن جاتاجمعیت کی ارکان پارلیمنٹ نے ہمیشہ پرلیمنٹ میں آئین میں شامل اسلامی دفعات کا تحفظ کیا ہیں اگر جمعیت حکومت میں آئی تو ملک میں اسلامی شریعت قائم کریگی ان خیالات کاااظہار انہوں نے مدرسہ تجوید القرآن میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے جمعیت علماء اسلام کے رہنمائوں حافظ حمیداللہ مولانا محمد اسمعیل چیئرمین میونسپل کمیٹی آغا فضل الرحمان شاہ مولاناعبدالرحمان رحمانی اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا جمعیت علماء اسلا م کے ضلعی امیر مولانا محمود شاہ نے کہاہیکہ نے کہا کہ جب تک جمعیت پارلیمنٹ میں ہیں اس وقت تک خلاف شریعت کوئی قانون بننے نہیں دیگی انہوں نے کہا جمعیت علماء اسلام کے اقابرین کی کوششوں سے آج آئین پاکستان کی اسلامی دفعات تاحال آئین کا حصہ ہیں جو ہمارے اقابرین کا مرمون منت ہیںانہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے ارکین پارلیمنٹ نے قلات میں میں ریکارڈ ترقیات کام کیئے ہیں جن کی نظیر انہیں ملتی جمعیت کی کوششوں سے قلات کے تمام دہی علاقوں میں بجلی پہنچائی گئی ہیں واٹر سپلائی اسکیم قائم کیئے گئے ہیں اور سڑکوں کی جال بچائی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلا م آنے والے انتخابات میں بھر پر حصہ لے گی اور کامیاب ہو کر عوام بھر پور خدمت کریگی انہوں نے جمعیت کے کارکنان سے اپیل کی ہیکہ وہ جمعیت علماء اسلام کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لیئے کردار ادا کریں اور انتخابات کے لیئے بھر پور تیاریاں شروع کریں۔