پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ پشاورسٹی کی نئی کابینہ تشکیل

سلمیٰ ہمایون صدر اورنسرین بی بی جنرل سیکرٹری منتخب

اتوار 22 اپریل 2018 19:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ پشاورسٹی کی نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی‘ سلمیٰ ہمایون صدر اورنسرین بی بی جنرل سیکرٹری منتخب کرلی گئیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پیپلزپارٹی خواتین ونگ کاایک اجلاس زیرصدارت بیگم سید ظاہرعلی شاہ منعقد ہوا جس میں ایم پی اے نگہت یاسمین اورکزئی ،جنرل سیکرٹری شازیہ طماش،صائمہ عمر اوردیگر ضلعی وصوبائی عہدیدارشریک ہوئیںاجلاس میں اتفاق رائے سے خواتین ونگ پشاورسٹی کی کابینہ تشکیل دی گئی جس کے مطابق سلمیٰ ہمایون صدر،نسرین بی بی جنرل سیکرٹری ،سحرش امجد سینئرنائب صدر،عنبرین مغل نائب صدر،زیباشہبازنائب صدر،ریحانہ اختر نائب صدر،محسنہ فضل ربی نائب صدر،نرگس سعدنائب صدر،مدیحہ شاہ نائب صدر،شازیہ قادری نائب صدر،صباء گل نائب صدر،سمیراانورآفس سیکرٹری،شازیہ ظفر سیکرٹری فنانس،مسزقریشی سٹی کونسلر،تسلیم بی بی سٹی کونسلر اور شبنم طارق سٹی کونسلر نامزدکی گئی ہیں۔

اس موقع پر ایم پی اے نگہت اورکزئی نے تمام نومنتخب کابینہ کے اراکین کو مبارکبادپیش کی اورامیدظاہر کی کہ نئی کابینہ پارٹی کی ترقی اورمضبوطی کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑیگی ۔

متعلقہ عنوان :