لوکل گورنمنٹ کے سینئر آفیسر مجاہد خٹک اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات تعینات

مجھ پر بنائی گئی تمام انکوائریاں اور الزامات سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے غلط اور بے بنیاد قراردئیے،مجاہدخٹک

اتوار 22 اپریل 2018 19:40

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) لوکل گورنمنٹ کے سینئر آفیسر مجاہد خٹک کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات تعینات کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لوکل گورنمنٹ کے سینئر آفیسر کے تعینابی کا اعلان با قاعدہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے جاری کرکے مجاہد خٹک نے چارج سنبھال لیا، اس حوالے سے چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے خصوصی گفتگو میں مجاہد خٹک نے کہا ہے کہ مجھ پر بنائی گئی تمام انکوائریاں اور الزامات سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے تحقیق اور تصدیق کے بعد غلط اور بے بنیاد قرار دیکر مجھے با عزت دوبارہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تعینات کر دیا، انہوں نے کہاکہ ہمیشہ قانون کی بالا دستی اور قانون کے دائرے میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں، اور انشاء اللہ مستقبل میں انجام دیتا رہونگا، انہوں نے کہاکہ ضلع بھر کے جملہ ویلیج کونسلوں میں جاری تعمیراتی کاموں کے معاوضے بھی جلد شروع کرونگا، عوام کی خدمت کے لیے میرے دفتر کے دروزے ہر وقت کھلے ہیں۔