یونین کونسل سراج خیل کیلئے گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول منظور کرکے تاریخ رقم کردی، ملک قاسم خان

اتوار 22 اپریل 2018 19:40

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم خان نے کہا ہے کہ پسماندہ یونین کونسل سراج خیل کیلئے عظیم منصوبہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول 7 کروڑ 80 لاکھ کی خطیر لاگت سے منظور کرکے ایک تاریخ رقم کر دی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ واحد منصوبہ ہے جس میںطالبات کیلئے مڈل سیکشن ، ہائی سیکشن اور ہائیر سکینڈری سیکشن ایک چھت تلے تعلیم حاصل کریگی،اس منصوبے میں ایک عدد ٹیوب ویل میں شامل کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ رواں جمعے کے روز اسکا با قاعدہ افتتاح بھی کرونگا، یونین کونسل سراج خیل کا تاریخ ساز منصوبہ ہے، دس سال مسلسل عوام کی خادم بن کر خدمت کی ہے، انشاء اللہ اپنی خدمت کے طفیل اور عوامی محبت پر مسلسل تیسری بار فتح سمیٹ کر ہیٹرک یقینی ہے۔

متعلقہ عنوان :