ن) لیگ نے بلاامتیازخدمت اورملک کی ترقی و معیشت کے استحکام کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں،امیرمقام

اتوار اپریل 19:40

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ ہم کھوکھلے نعروںپرنہیںعملی کام پریقین رکھتے ہیں،،پاکستان مسلم لیگ(ن)نے عوام کی فلاح وبہبود،بلاامتیازخدمت اورملک کی ترقی و معیشت کے استحکام کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیںجس کے دوررس اثرات مرتب ہوںگے، اس مرتبہ خیبرپختونخوا کے غیورعوام نے بھی تہیہ کرکررکھاہے کہ آزمائے ہوئے نام نہادسیاستدانوںاورڈسپوزبل تبدیلی والوںکودوبارہ نہیںآزمائیںگے اورملک وصوبے کی ترقی کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن)کوبھاری اکثریت میںکامیاب کرائیںگے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنی رہائشگاہ واقع سنگوٹہ میںملاکنڈڈویژن کے مختلف علاقوںسے آئے ہوئے وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عوام کی طاقت سے اوراپنے کارکردگی کی بل بوتے پرچاروںسے صوبوںسمیت وفاق میںبھی پاکستان مسلم لیگ(ن)ہی کی حکومت ہوگی۔انہوںنے کہاکہ مینڈیٹ لئے بغیراپوزیشن میں خیبرپختونخوامیںعوامی مفاد کے حامل ان گنت ترقیاتی کام پائیہ تکمیل تک پہنچائے ہیں اورکئی پرکام برق رفتاری سے جاری ہے جومینڈیٹ والے اپنے دوراقتدارمیںنہ کرسکے۔

انہوںنے کہاکہ میںنے اپنی زندگی عوام کی خدمت اورفلاح وبہبودکیلئے وقف کی ہے،اپنی جان ومال کی پرواہ کئے بغیرعوام میں رہااورانشاء اللہ آخری دم تک عوام کیلئے اقدامات اٹھاتارہوںگا،کوئی مجھے عوام سے الگ نہیںکرسکتا۔