امریکی شہرنیش ول کے ریستوران میں فائرنگ،4 افراد ہلاک،3 زخمی

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار اپریل 19:40

امریکی شہرنیش ول کے ریستوران میں فائرنگ،4 افراد ہلاک،3 زخمی
نیش ول(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اپریل 2018ء) : امریکی شہرنیش ول کے ریستوران میں ایک حملہ آور نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجہ میں4 افراد ہلاک اور3 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

خبرایجنسی کے مطابق امریکی شہرنیش ول کے ریستوران میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ جس کے نتیجہ میں4 افراد ہلاک اور3 زخمی ہوگئے ہیں۔ فائرنگ کے بعد حملہ آورفرارہوگیا۔ پولیس نے حملہ آورکی تلاش شروع کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات ساڑھے تین بجے پیش آیا۔