وزیر اعلی پنجاب سے سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی کی ملاقات ، ترقیاتی پروگراموں اور سیاسی امور پر بات چیت

ملک کو عظیم تر بنانے کیلئے کوئی کثر اٹھا نہیں رکھیں گے، محمدشہباز شریف شہباز شریف نے اپنی محنت اور شب و روز کاوشوں سے پنجاب کو بدل کر رکھ دیا ہے، سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی

اتوار 22 اپریل 2018 19:50

لاہور۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی نے ملاقات کی۔ ملاقات میںپاکستان مسلم لیگ(ن) کے ترقیاتی پروگراموں اور سیاسی امور پر بات چیت کی گئی۔وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم سب نے اس مل کر سنوارنا ہے۔

پاکستان کی تمام اکائیاںترقی کریں گی تو پاکستان خوشحالی ہو گا۔ہمیںملک کی تعمیر و ترقی کے لئے مل جل کر کام کرنا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہا کہپنجاب حکومت نے قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے اپنے پروگراموں میں بلوچستان سمیت تمام اکائیوں کو شامل کیاہے اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو چیلنجز سے نکانے کیلئے دن رات ایک کیا ہے اور حکومت کی مخلصانہ جدوجہد کی بدولت ہی ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محمد شہباز شریف نے اپنی محنت اور شب و روز کاوشوں سے پنجاب کو بدل کر رکھ دیا ہے اورپنجاب کی بے مثال ترقی آ پ کے شاندار ویژن کی بدولت ہے۔