قحبہ خانوں،شراب و منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون شروع کیا گیا ہے‘ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران قحبہ خانوں اور منشیا ت فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران17عورتوں اور 19مردوںسمیت52ملزمان کو گرفتار کرلیا‘ پولیس ترجمان

اتوار اپریل 20:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں قحبہ خانوں،شراب و منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون شروع کیا گیا ہے جس کے دوران اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پولیس نے قحبہ خانوں اور منشیا ت فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران17عورتوں اور 19مردوںسمیت52ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں جبکہ چوری ،کا ر و مو ٹر سائیکل چوری ، قمار بازی اور شیشہ سینٹروںکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئی25ملزمان کو گرفتارکر کے مسروقہ کا ر ، مو ٹر سائیکل ، چرس ، ہیر وئن ، شراب، دائو پر لگی ہو ئی نقدی ، حقہ و شیشہ و فلیور بر آمد کرلیے ۔

اتوار کوپولیس ترجمان کے مطابق تھانہ شالیمار پولیس نے اٹھا ل میں ریڈ کر کے غیر اخلاقی سر گر میو ں میں ملوث 05عورتوں اور03مردوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،،تھانہ گو لڑ ہ پولیس نے محلہ بار ہ دری میں ریڈ کے غیر اخلاقی سر گر میو ں میں ملوث2عورتوں اور 2مردوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ شالیمار پولیس نے سیکٹر ایف ٹین میں ریڈ کر کے غیر اخلاقی سر گر میو ں میں ملوث ایک عورت اور03مردوں کو گرفتار کر لیا ہے ،،تھانہ سبزی منڈی پولیس نے سیکٹر آئی ٹین ٹو سے غیر اخلاقی سر گر میو ں میں ملوث ایک عور ت اور ایک مرد کو گرفتار کر لیا،،تھانہ کو رال پولیس نے غو ری ٹا ئون فیز ون سے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث 6 عورتوں اور 5 مرد وں کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا ،،تھانہ لوہی بھیر پولیس نے بحریہ ٹائون میں چھاپوں کے دوران غیر اخلاقی سر گر میو ںمیں ملوث5عورتوں اور7 مرد وں کو کو گرفتار جبکہ ملزم کا شف ظہو رسے 20لیٹر شراب بر آمد کرکے الگ مقدمہ درج کر لیا، تھا نہ کو ہسار پولیس کے سب انسپکٹر محمد ریا ض نے سیکٹر ایف سیو ن ون میں ریڈ کرکے دوغیر ملکیو ں سمیت پا نچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے 95بو تلیں شراب بر آمدجبکہ اے ایس آئی علی محمد نے حقہ شیشہ اور مختلف فلیو ر فروخت کر نے پر ملزم فیضا ن علی کو گرفتار کر لیا، تھا نہ بہار ہ کہو پولیس کے اے ایس آئی محمد امیر نے ملزم محمد مہتا ب سے 2بو تلیں شراب بر آمد کر لی،تھا نہ کراچی کمپنی پولیس کے سب انسپکٹر فیاض احمد نے ملزم زوہیب سے 70گر ام چرس بر آمد کرلی، تھا نہ گو لڑ ہ پولیس کے اے ایس آئی منظو ر نے ملزم کو فرار ہو نے میں مدد ینے پر ملزم عبد القدوس کو گرفتار کر لیا،جبکہ اے ایس آئی خا لد جا وید نے حقہ شیشہ اور مختلف فلیو ر فروخت کر نے پر ملزم شیراز کو گرفتار کر لیا، تھا نہ شالیمار پولیس کے اے ایس آئی خا لد جا وید نے ملزم مظہر سے 7بو تلیں شراب بر آمد کرلی، تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس کے اے ایس آئی محمد سعید نے چوری میں ملوث ملزم عامر شہزاد کو گرفتار کر لیا،تھا نہ نو ن پولیس کے سب انسپکٹر محمد نیاز نے ملزم محمد انو ر سے 150گر ام ہیر وئن بر آمدکر لی، تھا نہ شہزاد ٹا ئون پولیس کے محمد افضل نے ملزم سعید جمیل سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا،تھا نہ کھنہ پولیس کے سب انسپکٹر تصدق نے ملزم محمد لطیف سے 1040گر ام چرس بر آمد کرلی، جبکہ قماربا زی میں ملوث 8ملزمان کو گرفتار کرکے ان قبضہ سے دائو پر لگی ہو ئی نقدی 4630اور آ لا ت قما ر بازی بر آمد کرلیے، تھا نہ کو رال پولیس کے سب انسپکٹر سرفراز نے ملزم عبد اللہ سے 1110گر ام چرس جبکہ اے ایس آئی زبیر نے چوری میں ملو ث ملزم ابر ار کو گرفتار کر لیا، تھا نہ سہا لہ پولیس کے سب انسپکٹر محمد ارشد نے بحر یہ ٹا ئون ارما نی کیفے پر ریڈ کرکے دو ملزمان محمد بلال اور ظہیر حسین کو حقہ شیشہ فروخت کر نے پر گرفتار کر لیا، سی آئی اے پولیس کے انسپکٹر زارشاد علی، محمد شفیق اور سب انسپکٹر محمد آ صف نے تین مختلف کا رروائیوں کے دوران چار منشیا ت فروشوں کو گرفتار کر لیا ملزمان میںعثمان ، صاحب شاہ اورشاہد کو گرفتار کرکے 1کلو 420گر ام چرس اور ملزم شاہد سے 250گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔

جبکہ سی آئی اے پولیس کے اے ایس آئی محمد اشرف نے ملزم محمد شاہ سے مسروقہ کا ر بر آمد کرلی،اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس کے اے ایس آئی محمد اشرف نے ملزم ابر ار سے مسروقہ ہنڈا 125مو ٹر سائیکل بر آمد کرلیا،گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو واضح احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں سے قحبہ خانوں اور منشیات و شراب فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈائون عمل میں لائیں اور اس گھناونے کاروبار میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائیں تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے ۔انہوں نے ایسے ملزمان کے خلاف کارروائیاں کرنے والے افسران و جوانوں کو شاباش دی ۔