حیدرآباد، بیسک ہیلتھ سینٹر کا نام جو بینظیربھٹو نے شہید بن محمد اُنڑ بیسک ہیلتھ سینٹر تجویز کیا تھا یہی نام سے رکھا جائے ، الطاف حسین اُنڑ ن

علاقے میں فراہم کیا جانے والا پانی جوکہ انتہائی مضرصحت ہے جس کے پینے سے لوگوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں اسے قابل استعمال بنایا جائے،ٹنڈوجام کے گوٹھ اسماعیل اُنڑ کے رہائشی کی پریس کانفرنس

اتوار 22 اپریل 2018 20:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) ٹنڈوجام کے گوٹھ اسماعیل اُنڑ کے رہائشی الطاف حسین اُنڑ نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیسک ہیلتھ سینٹر کا نام جوکہ خود بینظیربھٹو نے شہید بن محمد اُنڑ بیسک ہیلتھ سینٹر کے نام سے تجویز کیا تھا اسی نام سے رکھا جائے ، علاقے میں فراہم کیا جانے والا پانی جوکہ انتہائی مضرصحت ہے جس کے پینے سے لوگوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں اسے قابل استعمال بنایا جائے اور علاقے میں فوری طورپر آر او پلانٹس لگائے جائیں۔

ایم آر ڈی کی تحریک کے دوران خواتین نے جو قربانیاں دی ہیں اس کے صلے میں کم سے کم علاقے میں گیس کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائے، علاقے کے لوگوں کو نوکریاں دی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ بنیادی طورپر پاکستان پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکن ہیں ، اُن کے خاندان کے لوگوں نے جمہوریت کی بحالی کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں ، ایم آر ڈی کی تحریک کے دوران گوٹھ کے لوگوں کی تاریخی جدوجہد رہی ہے اور جب بینظیربھٹو کو 1986ء میں گرفتار کیا گیا تھا تو اُس وقت بھی میرے بڑے بھائی گل محمد اُنڑ کی قیادت میں محترمہ کی آزادی کیلئے جدوجہد کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اتنی قربانی دینے کے باوجود بھی انہیں مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ اگر پارٹی قیادت کو اُن کے حوالے سے ورغلانے کا سلسلہ بند نہ ہوا تو پھر وہ مجبوراً 30اپریل سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج شروع کریں گے۔