سوات،پاکستان زندہ باد موومنٹ کے زیر اہتما م ریلی اور جلسے کا انعقاد

ریلی نشاط چوک سے جلوس کی شکل میں روانہ ہوکر سوات پر یس کلب پہنچ گئے ، سوا ت پریس کلب کے سامنے پاک فوج اور پاک پولیس کی حق خوب نعرہ بازی کی گئی

اتوار 22 اپریل 2018 20:20

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان زندہ باد موومنٹ کے زیر اہتما م ریلی اور جلسے کا انعقاد کیا گیا ، ریلی نشاط چوک سے جلوس کی شکل میں روانہ ہوکر سوات پر یس کلب پہنچ گئے ، سوا ت پریس کلب کے سامنے پاک فوج اور پاک پولیس کی حق خوب نعرہ بازی کی گئی ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محید اللہ ، گلاب شیر ، حاجی زبیر اور حاجی بخت منیرنے کہا کہ پاکستان کے بقا ء کے لئے ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں کی دی جو ہم رائیگا نہیں ہونے دیں گے ، انہوں نے کہا کہ سوات کے امن کی بحالی میں پاک فوج اور یہاں کے پولیس کی کردار نمایاں ہے پاک فوج اور پولیس کی قربانیوں سے آج سوات میں امن بحال ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم یہاں حالات خراب نہیں ہونے دیں گے ، سوات میں پہلے بھی بہت سے لوگوں نے یہاں کے عوام ورغلایا ہے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا اور ہم اپنے وطن عزیز کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم سوات کے غیور عوام سے اپیل کرتے ہیں 28اپریل کو گراسی گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے میں شرکت کرکے جلسے کو کامیاب بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :