ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں خاتون جاں بحق ،3 افراد زخمی

اتوار اپریل 20:20

قصور۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) قصور اور گرد و نواح میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں خاتون جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گنڈاسنگھ روڈ مان کے قریب نامعلوم کارکی ٹکر سے سڑککراس کرتے ہوئے 60سالہ برکت علی موقع پرجاں بحق ہو گیا جبکہ پھولنگر کے علاقہ سرائے چھینہ کے قریب ملتان سے لاہور آتی ہوئی کار‘ ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار سوار اسلم وغیرہ تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں مقامی ہسپتال میں طبی امدادکیلئے پہنچادیاگیا ،مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔