راہزنی اور چوری کی تین مختلف وارداتوں میں شہری نقدی اور دیگرسامان سے محروم

اتوار 22 اپریل 2018 20:20

قصور۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) قصور اور گردونواح میں راہزنی اور چوری کی تین وارداتوں میں شہری نقدی اور دیگرسامان سے محروم ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق کوٹلی پٹھانوالی کے قریب ناکہ زن ڈاکوئوں نے کوٹلی پٹھانہ کے فیاض سے بیس ہزار کی رقم اور حاجی ریاض سے بھی بیس ہزا ر کی نقدی جبکہ سرور سے چار ہزار کی رقم اور ایک موبائل فون لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ صدر قصور مصروف کارروائی ہے، گارڈن ٹائون پتوکی کے قریب دو ڈاکوئو ں نے موٹرسائیکل سوار بلال احمد سے پچاس ہزار کی رقم لوٹ لی جبکہ چھانگامانگا تھانہ میں پھلیانی دیہی مرکز کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر میمونہ نایاب نے درخواست دی ہے کہ مرکز سے نا معلوم چوراسی ہزار روپے مالیت کے پنکھے، کولر اور بیٹریاں چوری کر کے لے گیاہے ۔مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔