پھپھوندی زدہ کھل بنولہ کاکاروبار کرنیوالوںکیخلاف دوسالوں میں120مقدمات درج اور 937کونوٹسز جاری کر دئیے

اتوار 22 اپریل 2018 20:20

فیصل آباد۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) سیکرٹری لائیوسٹاک نسیم صادق کی ہدایات پر محکمہ لائیوسٹاک نے پھپھوندی زدہ کھل بنولہ کاکاروبار کرنے والوںکے خلاف دوسالوں میں120مقدمات درج اور 937کونوٹسز جاری کئے۔یہ بات ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ چھاپہ مار ٹیموں نے جعلی کھل بنولہ تیار وفروخت کرنے والی 35دکانوں وفیڈزملز کو سیل کیا جبکہ 1595من غیر معیاری روٹی ٹکڑا کو قبضہ میں لیکر تلف کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ جانوروں کی صحت سے کھیلنے والوںسے کوئی رعایت نہیں ہوگی اور اس کاروبار میں ملوث عناصر کو قانون کی سخت گرفت میں لایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :