ضلع بھر کے چرچز کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

اتوار اپریل 20:20

لیہ۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) ڈی پی اولیہ ناصر مختار راجپوت نے اتوار کے روز ضلع بھر کے چرچز کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،فردا ً ٖفرداً چرچ ہائے کی سکیورٹی کو چیک کیا ،چرچ ہائے پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات پراقلیتی برادری و دیگر عوامی حلقوں کی طرف سے ڈی پی او لیہ کے اقدامات کا خیر مقدم کیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کے روزڈی پی او لیہ ناصر مختار راجپوت نے ضلع بھر کے چرچ ہائے کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ اقلیتی برادری و عوام کے جان ومال کی حفاظت بارے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی،چرچ ہائے کی سکیورٹی پر مامور ضلعی پولیس و ایلیٹ فورس کے اہلکار الرٹ پائے گئے ،چرچ ہائے میں عبادت کیلئے آئے مسیحی برادری کے خواتین و حضرات کی تلاشی میٹل ڈیٹیکٹر و دیگر آلات کے ذریعے عمل میں لائی گئی، روف ٹاپ سکیورٹی و دیگر سکیورٹی کے انتظامات پر ڈ ی پی او لیہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود اہلکاران کو مستعدی و ہوشیار کے ساتھ ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔

ڈی پی او لیہ کے از خود سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے پر اقلیتی برادری و عوامی حلقوں نے خیر مقدم کرتے ہوئے زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :