بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کا عالمی ہفتہ 24 تا 30 اپریل تک منایا جائے گا

اتوار 22 اپریل 2018 20:20

خانیوال۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خانیوال ڈاکٹر میڈم سمیرا کے جاری ایک مراسلہ کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کا عالمی ہفتہ 24 تا 30 اپریل 2018 تک منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ضلع خانیوال کی ہر یونین کونسل میں حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کے لیے 100 ٹیمیں مستقل بنیادوں پر کام کر رہی ہیں اسکے علاوہ ضلع بھر کے دور دراز علاقوں میں دوران عالمی ہفتہ سپیشل ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خانیوال ڈاکٹر میڈم سمیرا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس بر وقت مکمل کروائیںاور حفاظتی ٹیکے لگانے والی ٹیموں سے بھر پور تعاون کریں۔انہوں نے ضلع بھر کی تمام لیڈی ہیلتھ ورکروں کو بھی ہدائت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقہ میں مائوں کو حفاظتی ٹیکوں کے فوائد بارے مکمل آگاہی فراہم کریں ۔

متعلقہ عنوان :