ہارون رشید نےتمام سیاستدانوں کواحساس کمتری کا شکارقرار دے دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 22 اپریل 2018 20:35

ہارون رشید نےتمام سیاستدانوں کواحساس کمتری کا شکارقرار دے دیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اپریل 2018ء) : سینئرتجزیہ کار ہارون رشید نے کہا ہے کہ ہمارے سیاستدان احساس کمتری کا شکار ہیں، قائداعظم اور علامہ اقبال دوآدمی ایسے تھے جواحساس کمتری کا شکار نہیں تھے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر میں احساس کمتری بہت ہے ۔ ہمارے سیاستدان احساس کمتری کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

چھچھورا پن ہے کہ ایک گلی میں سڑک بنائی وہاں بھی بورڈ لگا دیا جس پروزیراعظم نوازشریف ،وزیراعلیٰ شہباز شریف ، یا ایم پی ایزاور ایم این ایز کی تصاویر ہوں۔

بھئی تیرے باپ کا پیسا ہے؟ یہ توخلق خدا کا پیسا ہے۔مزدور جواینٹیں اٹھاتا ہے اس میں بھی آدھے پیسے حکومت کو ملتے ہیں۔ جبکہ کریڈٹ حمزہ شہباز کا شکریہ ،بھئی کس بات کا شکریہ ؟ اس کا توکوئی تعلق ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دوآدمیوں کودیکھتا ہوں جواحساس کمتری کا شکار نہیں تھے قائداعظم اور علامہ اقبال۔ باقی سب بڑی بڑی داڑھیوں والے بھی اسی مرض میں مبتلاہیں۔۔ویڈیو بھی دیکھیں