راولپنڈی، دیہی علاقوں میں تیزرفتار ی سے تعمیر و ترقی کو ممکن بنانے کے لیے میچنگ گرانٹ سکیم کو وسعت دی جائے،ثناء اللہ اختر

تاکہ مقامی افراد کو ان میں عملی شرکت سے ترقیاتی پروگرام کو توقع کے مطابق کامیاب کیا جا سکے ،صدر رفاعی تنظیم الاخوت

اتوار 22 اپریل 2018 20:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) رفاعی تنظیم الاخوت کے صدر ثناء اللہ اخترنے کہا ہے کہ دیہی علاقوں میں تیزرفتار ی سے تعمیر و ترقی کو ممکن بنانے کے لیے میچنگ گرانٹ سکیم کو وسعت دی جائے تاکہ مقامی افراد کو ان میں عملی شرکت سے ترقیاتی پروگرام کو توقع کے مطابق کامیاب کیا جا سکے انہوں نے یہ مطالبہ ایک اجلاس میں کیا جس میں نثار چوہدری ، ابو عزیر ، محمد طارق علی ، ظفر اقبال ، محمدعارف سعید بٹ ، کامران نذیر ، راجہ مشتاق،بلال بٹ، اور ڈاکٹر نیاز اکمل نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ مذکورہ سکیم میں مالی معاونت نیز منصوبوں کی تشکیل و تکمیل کے مرحلوں پر مقامی عوام کی عملی شرکت سے ان میں اپنی مدد آپ کے جذبہ کو فروغ اور تکمیل کے بعد ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری کا احساس بھی بیدار ہو گا انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام کے معیار کو بہتر بنانے اور رقوم میں خورد برد کی بھی روک تھام ہو سکے گی۔

متعلقہ عنوان :