لاڑکانہ ،بقاپورتھانہ کی حدود میں حادثہ، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی،

اتوار 22 اپریل 2018 20:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) بقاپورتھانہ کی حدود میں حادثہ، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی، اسپتال منتقل۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز بقاپور تھانہ لاڑکانہ کی حدود اوٹھا بائی پاس پر تیز رفتار ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں ٹکر ہونے کے نتیجے میں ایک ضعیف شخص مصری لاشاری مر گئے جبکہ دوسرا رجب لاشاری زخمی ہوگیا، جن کو پولیس نے شعبہ حادثات لاڑکانہ داخل کرالیا، جبکہ پوسٹ مارٹم سمیت تمام قانونی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد نعش ورثائو کے سپرد کردی۔ #