مرکزی انجمن تاجران نوشہرہ کے انتخابات29 اپریل کو منعقد ہوں گے

اتوار 22 اپریل 2018 20:40

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) مرکزی انجمن تاجران نوشہرہ کے انتخابات29 اپریل کو منعقد ہوں گے ۔ انتخابات میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ انتخابات کے لیے تما م تیاریاں مکمل کرلی گئی۔ انتخابی مہم عروج پر، تاجروں کا زبردست جوش وخروش دیکھنے کو مل رہا ہے۔انتخابات چار پینل کے مابین ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران نوشہرہ الیکشن کمیٹی کے چیرمین لعل دراز خان نے میڈیا اور اخبارنویسیوں سے کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ 29 اپریل کو ہونے والے انجمن تاجران کے انتخابات کے لیے تمام تیاریاںمکمل کرلی گئیں۔

امیدواروں 23 اپریل کو کاغذات نامزدگی جمع کریں گے۔ جبکہ 24 اپریل کو کاغذات کی واپسی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ امیدواروں کی حتمی فہرست25 اپریل کو جاری کی جائے گی۔ اور29 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔ واضح رہے کہ مرکزی انجمن تاجران کے تین پینل خالد افریدی گروپ، اورنگزیب گروپ، جاوید گروپ اور ماجد قدیر چوہدری گروپ کے مابین مقابلہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :