ریسکیو اہلکار ایک جامع حکمت عملی کے ساتھ ایمرجنسی میں سہولیات فراہم کرتے ہیں،ڈاکٹرخطیراحمد

اتوار 22 اپریل 2018 20:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122) کے ڈائر یکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد اور ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر محمد آیاز نے ضلعی آفس پشاور کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حسن داد نے مہمانوں کا استقبال کیاوفد کو ریسکیو کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ صوبائی حکومت ریسکیو1122 کو پورے صوبے تک وسعت دینے اور ریسکیو اہلکاروں کی فلاح وبہبود کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے جس کی واضح مثال جدید بین الاقوامی آلات کو ریسکیو1122 سے آراستہ کرنا ہی.ریسکیو1122 عوام کو ان کی دہلیز پر ہر قسم کی خدمات مفت فراہم کررہا ہی. ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو اہلکار ایک جامع حکمت عملی کے ساتھ ایمرجنسی میں سہولیات فراہم کرتے ہیں. جس کا بنیادی مقصد عوام الناس کو بروقت اور بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکاروں کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ عوام کو خدمات کی فراہمی میں کوئی کمی آڑے نہ آنے پائے کیونکہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حسن داد نے وفد کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ریسکیو1122 ہراول دستے کی مانند دن رات سہولیات فراہم کررہا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز‘ ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ہمراہ عوام کو جامع پالیسی کے تحت خدمات دن رات خدمات فراہم کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :