قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوا کے ریجنل بورڈکااجلاس ڈی جی فرمان اللہ کی زیرصدارت منعقد

اتوار 22 اپریل 2018 20:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوا کے ریجنل بورڈکااجلاس پشاورمیں منعقدہوا،ڈائریکٹرجنرل قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوا فرمان اللہ نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹرز،اڈیشنل ڈائریکٹرز،ڈی پی جی اے ،کیس آفیسرز،سینئرقانونی مشیرکے علاوہ متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں مختلف عوامی شکایات کانوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے احکامات جاری کئے گئے ،اجلاس میں محکمہ ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے ملازمین کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات کی منظوری بھی دے دی گئی ،جس میں ملزمان پرالزام ہے کہ انہوںنے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے محکمہ ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا میں غیرقانونی بھرتیاں کئے ۔

اجلاس میں دیگرانکوائریوں کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزنانہ ڈی آئی خان کے خلاف بدعنوانی اوراختیارات کے ناجائزاستعمال کی منظوری دے دی گئی ۔

(جاری ہے)

جس میں الزام ہے کہ انہوںنے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزنانہ ڈی آئی خان میں مختلف کیڈرزکی غیرقانونی بھرتیاں کئے۔اجلاس میں انتظامی آفیسر،ٹی ایم اے نوشہرہ کے خلاف بدعنوانی اوراختیارات کے ناجائزاستعمال کی تحقیقات کی منظوری دی،ان پرالزام ہے کہ انہوںنے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرقانونی بھرتیاں کئے اورٹیکس کلیکشن کے مختلف ٹھیکے اپنے فرنٹ مین کودئیے،علاوہ ازیں اجلاس میں سینئراڈیٹرعمرحیات ،ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسرضلع شانگلہ کے خلاف آمدن سے زائداثاثے بنانے پرضمنی ریفرنس کی منظوری دے دی ۔

ڈی جی نیب نے عہد کیاکہ چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاویداقبال کی فراہم کردہ احکامات کی روشنی میں بدعنوانی کی روک تھام کیلئے نیب کے پی صوبے سے کرپشن کے ناسورکوجڑسے اکھاڑنے کیلئے پرعزم ہیںا ورقانون کے مطابق بلاامتیازاحتساب کویقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے کیونکہ یہ صرف ہماری اخلاقی اورسماجی ذمہ داری ہی نہیں بلکہ ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کی روشن مستقبل کی ضمانت بھی ہے ۔