نواز شریف، مریم نواز (آج) عدالت میں پیش ہوں گے

اتوار اپریل 21:00

اسلام آباد/لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز احتساب عدالت میں پیشی کیلئے لندن سے اسلام اذباد روانہ ہوگئے۔۔مریم نواز نے لندن کے ہیتھرو ائرپورٹ سے روانگی سے قبل اپنی ٹویٹ میں والدہ کو چھوڑ کر واپسی کو مشکل قرار دیتے ہوئے انہو ںنے کہاکہ عدالت میں پیشی کی خاطر رات گئے پہنچ جائیں گے ،ْالوداع کہنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف اور مریم نواز 23 اپریل کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔قبل ازیں مریم نواز اور نواز شریف لندن کے ہسپتال میں زیرعلاج کلثوم نواز کی عیادت کیلئے رواں ہفتے لندن پہنچ گئے تھے جہاں وہ گزشتہ کئی ماہ سے پیش ہورہے ہیں۔۔مریم نواز نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ایک بیٹی اپنی علیل ماں کی دیکھ بھال نہیں کرسکتیں اور تین مرتبہ کے منتخب وزیر اعظم اپنی بیمار بیوی کی تیمار داری نہیں کرسکتے۔