شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ،ْتین زخمی

اتوار 22 اپریل 2018 21:00

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دو دھماکوں میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ،ْ تین زخمی ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پہلا بارودی سرنگ کا دھماکہ تحصیل دتہ خیل کے علاقے دری واستے میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔

(جاری ہے)

دھماکے کے نتیجے میں تین سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ،ْ فورسز کی گاڑی کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

بارودی سرنگ کا دوسرا دھماکہ چند گھنٹوں بعد تحصیل میرانشاہ کے علاقے کم سروبی میں ہوا تاہم اس واقعے میں کسی کسی کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔پہلے دھماکے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو کمبائند ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا ،ْدھماکہ اس وقت ہوا جب علاقے میں کرفیو نافذ تھا۔