ناکامی پرالزامات لگتے ہیں،سلیم مانڈی والا

اگر کئی ہارس ٹریڈنگ ہوئی ہوتی تو وہ بائیکاٹ کرتے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

اتوار 22 اپریل 2018 21:00

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا نے حب میں انکے اعزاز میں بوری کمینوٹی کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ناکامی پر ہمارے ہاں اکثر یہ الزامات لگاتے ہیں کہ چیئرمین فلاں صوبے سے ہے ڈپٹی فلاں صوبے سے ہے اگر کئی ہارس ٹریڈنگ ہوئی ہوتی تو وہ بائیکاٹ کرتے، انہوں نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے ہر صوبے کے ایم پی ایز اور ایم این ایز نے بولا ہے کہ یہ منصوبہ پورے پاکستان کا ہے صرف پنجاب کا نہیں ہے اس منصوبے سے پاکستان میں روزگار کے مواقع فراہم ہونگے، ایک سوال کے جواب میں سلیم مانڈی والا نے کہا کہ کراچی میں بجلی کا مسئلہ اتنا سنگین نہیں جتنا بنانے کی کوشش کررہے ہیں ویسے بھی حکومت کو دو ماہ باقی ہیں تو اسکو جان بوجھ کر اشو بنایا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان صنعتکاروں کے لئے کسی جنت سے کم نہیں بلوچستان میں صنعتکاروں کو کبھی کوئی مسئلہ درپیش نہیں رہا بلوچستان باالخصوص حب میں جو صنعتی ترقی ہورہی ہے اس کی بڑی وجہ یہاں کے لوگوں کا تعاون ہے، انہوں نے کہا کہ میرا تعلق لسبیلہ چیمبر آف کامرس سے ہے اور میں اس کا صدر بھی رہا ہوں اور میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ہر فورم پر حب کے صنعتکاروں کو در پیش مسائل کے حوالے سے آواز اٹھاؤں اور ان کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھاؤں، انہوں نے کہا کہ حب کے صنعتی علاقع میں بوہری انڈسٹریل اسٹیٹ میں بوہری انڈسٹریل پارک قائم کرکے ہمارے خوابوں کو عملی جامہ پہنایا ہے، تقریب سے لسبیلہ چیمبر آف کامرس کے صدر اسماعیل ستار سمیت بوری کمیونٹی کے معززین نے خطاب کیا، تقریب میں آئے مہمان خان سلیم مانڈی والا کو پھولو کے گلدستے پیش کیے گئے جبکہ ڈپٹی چیرمین کا استقبال بینڈ باجے سے کیا گیا۔