بنگلہ دیشی کرکٹر منشیات اسمگلنگ کے الزام پر گرفتار

اتوار 22 اپریل 2018 21:00

بنگلہ دیشی کرکٹر منشیات اسمگلنگ کے الزام پر گرفتار
چٹاگانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) بنگلہ دیش میں ایک خاتون کرکٹر کو 14 ہزار منشیات کی گولیاں رکھنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈھاکا پریمیر لیگ میں فرسٹ گریڈ کرکٹ کھیلنے والی نذرین خان مکتہ میچ کے بعد واپس آرہی تھیں کہ پولیس نے بس میں ان کی تلاشی لی جس کے دوران ان کے پاس سے 14 ہزار میتھ کی گولیاں برآمد ہوئیں۔مقامی پولیس چیف پرونوب چوہدری کے مطابق نذرین پر منشیات کی اسمگلنگ کا مقدمہ چلایا جائیگا اور اس جرم کی سزا انہیں عمر قید بھی دی جاسکتی ہے۔رواں ماہ حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اگست سے ملک میں منشیات کی اسمگلنگ میں اضافہ دیکھا گیا ۔