افغانستان ،ْووٹر رجسٹریشن دفتر کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 52 ہو گئی ،ْسو سے زائد زخمی

اتوار 22 اپریل 2018 21:00

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) افغانستان کے دارالحکومت میں ووٹر رجسٹریشن دفتر کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 52 ہو گئی اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔افغان میڈیا کے مطابق کابل کے علاقے ’پولیس ڈسٹرکٹ 6‘ میں خود کش بمبار نے ووٹر رجسٹریشن مرکز کے اندر داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اٴْڑالیا جس کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔دوسری جانب افغانستان کے صوبہ بلخ کے ضلع چہار بولاک میں طالبان جنگجوئوں کے ساتھ گزشتہ روز ہونے والی جھڑپ میں شدید زخمی ہونے والے ضلعی پولیس کے سربراہ محمد حلیم کھنجر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مقامی ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ رواں سال افغانستان میں 5 بڑے خودکش دھماکوں میں 140 سے زیادہ افراد ہلاک اور207 افراد زخمی ہوئے ،ْ ان خودکش حملوں میں فوجی اڈوں اور مساجد کو نشانہ بنایا گیا ،ْ افغان اور اتحادی افواج نے رواں سال افغانستان کے مختلف صوبوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 سپریم طالبان کمانڈرز سمیت 102 جنگجوئوں کو مارنے کا دعویٰ بھی کیا ۔