حوثی باغیوں نے 19 تیل بردار جہازوں کو رمی المخطاف کے علاقے میں یرغمال بنا رکھا ہے ،ْسعودی سفیر

اتوار 22 اپریل 2018 21:00

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) سعودی سفیر محمد آل جابر نے تصدیق کی ہے کہ حوثی باغیوں نے 19 تیل بردار جہازوں کو رمی المخطاف کے علاقے میں یرغمال بنا رکھا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں نے اپنے زیرِقبضہ علاقے رمی المخطاف میں مختلف ممالک کے 19 تیل بردارجہازوں کو یرغمال بنالیا ،ْ یمن میں تعینات سعودی سفیر محمد آل جابر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حوثی باغیوں نے تیل بردار 19 جہازوں کو اپنے زیر قبضہ علاقے رمی المخطاف میں روک رکھا ہے اور وہ انھیں الحدیدہ کی بندر گاہ میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں۔ ان کی اس حرکت پر یمن کے انسانی امدادی مرکز کو گہری تشویش لاحق ہے۔

متعلقہ عنوان :