لاڑکانہ، تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

اتوار اپریل 21:00

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) لاڑکانہ کے قریب تھانہ بقاپور کے حد اوٹھا چوک کے علاقے میں تیز رفتار ٹریکٹر کی موٹرسائیکل سے ٹکر نتیجے میں ریلوے کا رٹائرڈ ملازم 55 سالہ مصری خان لاشاری اور نوجوان شاہ جہان کھوسو شدید زخمی ہوگئے، اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر ٹریکٹر تحویل میں لی اور زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں چاندکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے ریلوے رٹائر ملازم مصری خان لاشاری دم توڑگیا جبکہ نوجوان کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث اسے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ورثا کے مطابق مصری خان لاشاری اپنے دوست شاہ جہان کھوسو کے ہمراہ کام کے سلسلے میں اوٹھا چوک کے قریبی گاؤں گیا ہوا تھا جہاں واپسی پر تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے دونوں زخمی ہوئے جبکہ اسپتال میں مصری خان دم توڑگیا ہے۔ دوسری جانب متوفی کی لاش ورثا گاؤں لے گئے جہاں لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :