کوئٹہ ٹریفک حادثے میں مٹیاری کے تین نوجوان جاں بحق

اتوار اپریل 21:00

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) کوئٹہ ٹریفک حادثہ میں مٹیاری کے تین نوجوان جاں بحق 3 شدید زخمی ہوگئے۔نوجوان کوئٹہ میں تبلیغ جماعت سے واپس اپنے گھر آرہے تھے کے بس کی ٹکر سے حادثہ ہوا۔ گھر میں کہرام مچ گیا ۔مٹیاری کے قریب اڈیرو لال اسٹیشن کے نواحی گاں نوبت مری اورطاہر ہنگورو کے رہائشی ارسلان ہنگورو۔ حاجی دولت علی خاصخیلی۔

عبدالقیوم خاصخیلی۔یاسین خاصخیلی۔گل محمد ہنگورواور اصغر ہنگورو سے کوئٹہ کے علائقے سلمی بائے پاس پر روڈ حادثہ پیش آیا جس کے باعث گاں طاہر ہنگورو کے رہئشی نوجوان ارسلان اکبر ہنگورو، گاں نوبت مری کے رہائشی حاجی دولت علی خاصخیلی اور عبدالقیوم موقع پر ہی جانبحق ہو گئے جبکہ یاسین خاصخیلی۔اصغر ہنگورو۔ اور گل محمد ہنگورو شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا دوسری طرف حادثے میں جانبحق ہونے والوں کی میت ان کے ابائی گاں لائی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

حادثے کا شکار ہونے والے ورثاہ کا کہنا ہے کہ ہمارے نوجوان تبلیغ کے لیئیجماعت میں گئے ہوئے تھے جہاں وہ ریلوے اسٹیشن پر اتر کر بس میں سوار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار کوچ کے ٹکر میں جانبحق ہوگئیواقعے کی اطلاع ملنے پر وثا میں کہرام مچ گیا جان بحق ہونے والوں کی لاشیں مٹیاری کے قریب طاہر ہنگورو میں منتقل کی گئی تو ورثا میں کہرام مچ گیا سینکڑوں افراد کی موجودگی میں جان بحق ہونے والوں کو ابائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔