مٹیاری کے قریب قومی شاہراہ پر کار الٹنے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

اتوار 22 اپریل 2018 21:00

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) مٹیاری کے قریب انور شاہ کوٹ کے سامنے قومی شاہراہ پر ٹنڈوآدم سے حیدرآباد جانے والی تیز رفتار کار الٹ گئی ایک خاتون سمیت تین افراد جان بحق دو زخمی،ہالا حادثہ میں 5 زخمی ہوگئے۔ مٹیاری کے قریب انور شاہ کوٹ کے سامنے ٹنڈو آدم سے حیدرآباد جاتے ہوئے ٹنڈوآدم جگنو ماچس فیکٹری کے رہائشیوں کی کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے باعث امجد۔

(جاری ہے)

اعجاز۔ محمد ناظم ،نجمہ۔ اور صوفیہ شدید زخمی ہوگئے شدید زخمیوں کو فوری طور پر مٹیاری ہسپتال منتقل کیا گیا۔زخموں کے تاب نہ لاکر مٹیاری اور حیدرآباد ہسپتال میں امجد،محمد ناظم اور خاتون سمیت تین افراد جان بحق ہوگئے ورثا میں کہرام مچ گیا دوسری طرف ھالا بھنبھرا پھاٹک نیشنل ہائی وے کے مقام کار اور موٹرسائیکل میں ٹکر ہونے عشرت،سعدیہ، یونس سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :