باردانہ نے ملنے کے خلاف آبادگار و کاشت کار سراپا احتجاج بن گئے

آبادگاروں و کاشتکاروں کا بچو بادشاہ چوک سے پریس کلب تک ریلی اور پریس کلب کے سامنیاحتجاجی مظاہرہ کیا گیا

اتوار 22 اپریل 2018 21:00

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) باردانہ نے ملنے کے خلاف آبادگار و کاشت کار سراپا احتجاج بن گئے۔

(جاری ہے)

آبادگاروں و کاشتکاروں کا بچو بادشاہ چوک سے پریس کلب تک ریلی اور پریس کلب کے سامنیاحتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرہ میں آبادگاروں کی جانب سے پینافلیکس کے بینر پر محکمہ خوراک کے کرپٹ افسر نامنظور آبادگاروں کے ساتھ ظلم نامنظور کے نعرے درج تھے مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے رئیس مراد علی نظامانی.

معشوق علی نظامانی. خالد آرائیں. ڈاکٹر شہزاد. خادم حسین جٹ. شہباز نظامانی. اجمل نظامانی ودیگر نے کہا کہ آبادگاروں کو باردانہ نہ دے کر ظلم کیا جارہا ہے باردانہ میں کرپشن کی گئی ہیلوگوں کو ریڈیمنٹ پر باردانہ دیا جارہا ہے زمینداروں کو پانی نہیں مل رہا جبکہ باردانہ دکانداروں کو مل رہا ہے زمیندار شوگر کین اور پانی میں تباہ ہوگئے ہیں اب محکمہ فوڈ میں تباہ ہوگئے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ زمینداروں کو باردانہ دیا جائے اور محکمہ فوڈ میں ہونے والی کرپشن کا نوٹس لے لیا جائے۔