پانی کی قلت اور گندم کی خریداری نہ ہونے اور باردانہ کی غیرمنصفانہ تقسیم کیخلاف احتجاج

اتوار 22 اپریل 2018 21:00

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) سجاول ضلع میں پانی کی قلت اور گندم کی خریداری نہ ہونے اور باردانہ کی غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف سجاول میں آبادگاراتحاد، ایس ٹی پی ایم ڈبلیو ایم، جے یوآئی ، سمیت دیگر سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، سجاول کی ماموں لاڈو چوک سے سینکڑوں مظاہرین نے پینافلیکس اور بینراٹھاکرزبردست نعرے بازی کی اور ریلی نکالی جو پبلک پارک پر پہنچی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انسانی حقوق رہنما غلام حسین ملاح، مظفرلغاری ،سلیم کھوسو اور دیگرنے کہاکہ سندہ بھرمیں پانی کی شدید قلت ہے جبکہ ساحلی ضلعے پانی کی قلت کی وجہ سے بنجربن گئے ہیں ،لوگ پانی کی قلت سے نقل مکانی پر مجبورہیں زراعت بلکل تباہ ہوکر رہ گئی ہے، انہوں نے کہاکہ کچھ علاقوں میں گندم کی پیداوار ہوسکی ہے لیکن سرکاری طورپر گندم کی خریداری نہ ہونے سے مارکیٹ میں انتہائی کم ریٹ دیاجارہاہے ، جبکہ سرکاری باردانہ بھی غریب کسانوں کو نہیں دیاجارہاہے ، انہوں نے مطالبہ کیاکہ فوری طورپر پانی کی قلت کو ختم کیاجائے اور باردانہ کی منصفانہ تقسیم کرکے مناسب قیمت ادا کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :