گھوٹکی میں گاڑی کی ٹکر سے نوجوان ہلاک

اتوار 22 اپریل 2018 21:00

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) اوباڑو کے نزدیک رونتی تھانے کی حدود سی پیک پر اپنی ڈیوٹی دینے کے بعد واپس آتے ہوئے نامعلوم گاڑی کے ساتھ حادثہ 18 سالہ نوجوان عبدالوحید گرکر موقع پر ہلاک نامعلوم گاڑی سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اس وقوعہ کے متعلق آس پاس کے لوگوں نے رونتی تھانے پر اطلاع دی اطلاع ملنے کے بعد رونتی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر شناخت کے بعد ورثا کو اطلاع دی اور متوفی کی نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال اوباڑو پہنچایا پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے دوسری جانب متوفی کی نعش گھر پہنچنے پر گھر کہرام برپا ہو گیا دیکھنے والی ہر آنکھ اشکبار تھی۔