گھوٹکی، زمینی تنازعہ پر شر قبائل کے دو گروہوں میں تصادم، نوجوان جاں بحق

اتوار 22 اپریل 2018 21:00

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) گھوٹکی کے نزدیک رونتی تھانے کی حدود کچے کے علاقے میں زمینی تنازعہ پر شر قبائل کے دو گروہوں کے درمیان تصادم فائرنگ کے تبادلے میں 25 سالہ نوجوان عبدالجبار شر فائرنگ کی زد میں آکر جانبحق دونوں گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے نوجوان کی نعش جائے وقوعہ پر پڑی ہے اور دونوں گروپ اپنے اپنے مورچے سنبھالے ہوئے ہیں آخری اطلاع کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے دوسری جانب رونتی پولیس وقوعہ میں جانبحق ہونے والے نوجوان کی نعش وصول کرنے کے لئے کچے کے علاقے میں روانہ ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :