میرپور ماتھیلو کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی لیبارٹری میں ٹیسٹ کروانے کی سہولت ناپید ،مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

ڈی ایچ کیو کے ایم ایس کو کرپشن کے مبینہ الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے کیمیکل کی عدم فراہمی کے باعث ٹیسٹ نہیں کر سکتے لیب انچارج

اتوار اپریل 21:00

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) میرپور ماتھیلو کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی لیبارٹری میں ٹیسٹ کروانے کی سہولت ناپید ،مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ڈی ایچ کیو کے ایم ایس کو کرپشن کے مبینہ الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے کیمیکل کی عدم فراہمی کے باعث ٹیسٹ نہیں کر سکتے لیب انچارج ۔تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی لیبارٹری میں ٹیسٹ کروانے کی سہولت نا پید ہو کر رہ گئی ہے ۔

حاصل کی جانے والی معلومات کے مطابق مذکورہ لیبارٹری میں انسانی صحت کے متعلق درکار تمام ضروری ٹیسٹ کی سہولت موجود نہ ہونے سے علاقے کے لوگوں اور مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے جبکہ شہر کی پرائیویٹ لیبزپر ٹیسٹ کی من مانی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ کیو لیبارٹری کے انچارج کے مطابق ایک ماہ قبل ہسپتال کے ایم ایس کو مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے باعث سی بی سی ٹیسٹ ، ایل ایف ٹی ، آر ایف ٹی ، ٹائی فیڈ ، ایچ بی ، کریٹینن سمیت دیگر اہم ٹیسٹ کیمیکل کی عدم فراہمی کی وجہ سے نہیں کیے جارہے جبکہ مذکورہ معاملہ ڈپٹی کمشنر کے نوٹس میں ہونے کے باوجود بھی کیمیکل فراہم نہیں کیا جارہا ۔

شہریوں نے بالا حکام سے اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کیمیکل فراہم کیا جائے تاکہ غریب لوگ مفت ٹیسٹ کروانے کی سہولت سے مستفید ہو سکیں ۔

متعلقہ عنوان :