ٹھٹھہ پکنک پرآئے کراچی کے 2دو نوجوانوں کے بی فیڈر اور کینجھر جھیل میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے

اتوار 22 اپریل 2018 21:00

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) ٹھٹھہ پکنک پرآئے کراچی کے 2دو نوجوانوں کے بی فیڈر اور کینجھر جھیل میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ٹھٹھہ کی تاریخی پکنک پوائنٹ کینجھر جھیل پر بلدیہ ٹائون کراچی کا 30 سالہ نوجوان رفیق ولد حنیف مارواڑی گہرے پانی میں ڈوب کرہلاک ہوگیا جبکہ کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی نہر کے بی فیڈر میں صدر کراچی رہائشی نوجوان 22 سالہ نصرت پٹھان نہاتے ہوئے تیز پانی کے بہا کی وجہ سے ڈوب کر ہلاک ہوگیا جسے مقامی افراد نے نکال لاش ورثا کے حوالے حوالے کردی واضع رہے کہ کینجھر جھیل پر تفریح کیلئے آنے والے لوگوں کو لائیف سیونگ جیکٹ تک نہیں دیا جاتا اور جان بچانے والا لاکھوں انسانوں کیلئے ایک ماہرموجود جس سے محکمہ سیاحت کارکردگی کا واضع علم ہوتاہے کہ عوام کو سیر و تفریح کیلئے فراہم کردہ فنڈ کس طرح استعمال ہوئے ہون گے تاہم انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور موت کے بیجا رقص روکنے کیلئیاقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :