Live Updates

ایک پائی کی کرپشن ثابت ہوجائےتوپھانسی دے دیں،اسفند یارولی

عمران بتائیں! ووٹ خریدنےوالےچودھری سرورکیخلاف کارروائی کب ہوگی؟عمران خان نےجنگلہ بس کیلئے صوبےکو500 ارب کامقروض کردیا۔چارسدہ میں خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 22 اپریل 2018 21:04

ایک پائی کی کرپشن ثابت ہوجائےتوپھانسی دے دیں،اسفند یارولی
چارسدہ (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اپریل 2018ء) : عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ ایک پائی کی کرپشن ثابت ہوجائےتوپھانسی دے دیں،عمران بتائیں! ووٹ خریدنےوالے چودھری سرورکیخلاف کارروائی کب ہوگی؟ عمران خان نےجنگلہ بس کیلئے صوبےکو500 ارب کامقروض کردیا۔ انہوں نے آج یہاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ولی خان کی وصیت کے مطابق صوبے کا نام تبدیل کیا۔

صوبے کے نام کی تبدیلی سے پختونوں کو پہچان ملی۔ دوجماعتوں کےعلاوہ باقی سب جماعتیں فاٹا کےانضمام کی بات کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی لیڈرزسے سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے وعدوں سے روگردانی کرتےرہے ہیں۔ عمران خان نے350ڈیم بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ اسفندیارولی نے کہا کہ بلین ٹری پراجیکٹ بھی لوگوں نےدیکھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران نےشہبازشریف کی میٹروبس کوجنگلہ بس کہاتھا۔ جبکہ پشاورمیں خود جنگلہ بس کیلئے صوبےکو500 ارب کامقروض کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پرویزخٹک کی کرپشن کےخلاف نیب نے تحقیقات شروع کیں۔ مجھے پرایک پائی کی کرپشن ثابت ہوجائےتوپھانسی دے دیں۔ ہم سمجھ رہے تھے وقت کے ساتھ یہ تاثرختم ہوگا کہ پنجاب اور پختونخواہ الگ ہیں۔ لیکن افسوس ہے کہ یہ تاثرمزید مضبوط ہورہاہے۔ اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنےکی کسی کو اجازت نہیں۔اسفند نے کہا کہ عمران بتائیں سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنےوالوں کوسزادی؟ ووٹ خریدنے والے چودھری سرورکیخلاف کارروائی کب ہوگی؟ تحریک انصاف نےسینیٹ الیکشن میں اپنے ارکان کوپیسےدیے۔ قوم کو حقیقت کا پتا ہونا چاہیے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات