اسلام آباد،لکی سٹار کرکٹ کلب نے جنون کلب کو15 رنز سے ہرا دیا

اتوار 22 اپریل 2018 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) لکی سٹار کرکٹ کلب کے آل رائونڈر حماد خان نے شاندار کھیل پیش کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا۔ مدمقابل جنون کلب 15 رنز سے میچ ہار گیا۔ لکی سٹار نے 35 اوورز میں 245 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

کیپیٹل جم خانہ میں کھیلے گئے اس میچ میں لکی سٹار کلب کے کھلاری حماد خان نے آٹھ چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 90 رنز بنائے ۔ حماد نے آٹھ وکٹیں بھی حاصل کیں۔ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں حماد خان نے بہترین کھیل پھیش کرکے سب کو اپنی طرف متوجہ کرلیا تھا۔

متعلقہ عنوان :