پی ٹی آئی رہنماء اداکارسید ساجد حسن نے پارٹی بدل لی

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار اپریل 21:12

پی ٹی آئی رہنماء اداکارسید ساجد حسن نے پارٹی بدل لی
کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اپریل 2018ء) : تحریک انصاف کے رہنماء اور اداکار سید ساجد حسن نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے،پیپلزپارٹی کی قیادت نے ان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکار ساجد حسن نے اہلیہ اور بھائی سمیت دیگر افراد کے ساتھ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ سینئر رہنما نثارکھوڑو کا کہنا ہے کہ سندھ میں مزید بہترکام کرکے دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے کراچی میں معروف فنکاروں کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ بلاول بھٹو کی جدوجہد سے نئے لوگ پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب نواز لیگ شین لیگ بن گئی ہے۔اس موقع پر اداکار ساجد حسن نے کہا کہ وہ بے نظیر بھٹو شہید کے مداح ہیں۔ قوم کو کوئی چیز آگے لے جاسکتی ہے تو وہ لبرل پروگریسو فلسفہ ہے جس میں اقلیتوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔ اور کوئی نوجوان لیڈر جو پاکستان کو آگے لے جاسکتا ہے تو وہ بلاول بھٹو ہیں۔