کوئٹہ میں ہزارہ برادری پر 16 سالوں کے دوران ہونیوالے حملوں میں 525 افراد جاں بحق اور700 سے زائد زخمی

اتوار 22 اپریل 2018 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہزارہ برادری پر 16 سالوں کے دوران ہونیوالے حملوں میں 525 افراد جاں بحق اور700 سے زائد زخمی ہو ئے یاد رہے کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ اور دیگر دہشت گردی کی وارداتوں کا سامنا کر رہی ہے گزشتہ چند روز کے دوران کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے 5 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا اور ایک سیکورٹی اہلکار کو زخمی کیا اتوار کو کوئٹہ کے نواحی علاقے مغربی بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو نوجوانوں کو جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار کو زخمی کیا ہے اس کے علاوہ گزشتہ دنوں کوئٹہ کے گنجا ن آباد علاقے عبدالستار روڈ پر ایک شخص کو جبکہ اس سے چند روز قبل سٹیلائٹ ٹائون کے علاقے میں ایک دکان پر فائرنگ کر کے ہزارہ برادری کے شخص کو نشانہ بنایا گیا اس کے علاوہ با چا خان چوک پر گاڑی پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کیا گیا تھا کوئٹہ اور صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی ہزاری برادری کے لوگوں کو نشانہ بنا کر قتل کیا جا رہا ہے نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کی جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ16 سالوں کے دوران ہزارہ قبیلے کے افراد ہونیوالے ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی حملوں میں525 افراد اہلاک اور700 سے زائد زخمی ہو ئے جبکہ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے ان سمیت شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں چیک پوسٹیں قائم کر کے پولیس اور فرنٹیئر کور کے جوانوں کے ذریعے سیکورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ ایران سے مذہبی مقامات کی زیارت کر کے آنے اور جانیوالے زائرین کو بھی پولیس، فرنٹیئر کور اور لیویز کے جوان سیکورٹی فراہم کر تے ہیں۔