چارسدہ، قرآن و حدیث مسلمانوں کیلئے نجات کا ذریعہ ہے،راحت حسین

اتوار اپریل 21:30

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) سابق سینیٹر راحت حسین اور جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی پیر گوہر علی نے کہا ہے کہ قرآن و حدیث مسلمانوں کیلئے نجات کا ذریعہ ہے اور معاشرے میں بہتر انسان وہ ہے کہ وہ لوگوں کو قرآن و حدیث پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے مدرسہ تحفیظ القرآن تنگی چاندنی چوک میں جلسہ دستار بندی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مفتی رحمٰن اللہ حقانی، قاری بلال احمد اور مولانا خطاب الدین نے خطاب کیا۔ علمائِ کرام نے حفاظ کرام، تجوید مکمل کرنے والے قاریوں اور قرآن پاک ناظرہ کرنے والوں کی دستار بندی کی گئی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ آج لوگ دُنیاوی کاموں اور معاشرے میں مقام حاصل کرنے کیلئے شب و روز محنت میں مصروف ہیں اور آخرت کیلئے کوئی فکر نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ قرآن ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں زندگی سیکھنے کے تمام طریقے موجود ہیں اور قرآن پاک کے احکامات پر عمل کرنے سے دین و دُنیا کی کامیابی حاصل ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :