نوشکی سی آئی اے پولیس ٹیم کی کاروائی اغواکے مقدمے میں مطلوب اشتہاری گرفتار

اتوار 22 اپریل 2018 21:30

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) نوشکی سی آئی اے پولیس ٹیم کی کاروائی اغواکے مقدمے میں مطلوب اشتہاری گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس پی نوشکی عبدالروف بڑیچ کی ہدایت پر انچارج سی آئی اے محمدافضل محمدحسنی ،ایس ایچ او محی الدین پرکانی نے سی آئی اے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نوشکی بازار سے اغوا کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم عبدالعلیم عرف بور کو گرفتار کرکے پولیس تھانہ نوشکی شفٹ کردیا ملزم سے مزید تفتیش نوشکی پولیس کررہی ہے۔