کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون سے بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر مزید شواہد حاصل کر لیے

کس گھر میں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، واردات میں استعمال ہونے والی چارپائی اور چادر برآمد کرلی گئی

اتوار 22 اپریل 2018 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون سے بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر مزید شواہد حاصل کر لیے،کس گھر میں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، واردات میں استعمال ہونے والی چارپائی اور چادر برآمد کرلی گئی۔اورنگی ٹاؤن سے اغواء کے بعد زیادتی اور بہیمانہ تشدد کر کے قتل کی جانے والی ننھی پری کے کیس میں مزید پیشرفت ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

باپ سے بدلہ لینے کے لیے درندگی کرنے کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا،، ملزمان کی نشاندھی پر پہلے مقتولہ کا ایک جوتا برآمد کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی ہی نشاندھی پر پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والی چادر اور چارپائی بھی برآمد کر لی ہے، واردات کے لیے استعمال ہونے والے گھر کی بھی نشاندھی ہوگئی ہے ۔واردات میں استعمال ہونے والی چادر بھی کیمیائی تجزیہ کے لیے بھیجی جائے گی۔#

متعلقہ عنوان :