سندھ اسمبلی سے تعلق رکھنے والی خاتون ایم پی اے کا بھی بچپن میں ہراساں کیےجانے کا انکشاف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 22 اپریل 2018 21:39

سندھ اسمبلی سے تعلق رکھنے والی خاتون ایم پی اے کا بھی بچپن میں ہراساں ..
کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اپریل 2018ء) : رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے بھی بچپن میں ہراساں کیا گیا تھا، لیکن جب شادی شدہ تھی توواقعہ اپنی بہن کوبتایا، جس پرمیری بہن بہت پریشان ہوئیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مسئلہ یہ ہے جب کوئی عورت اس طرح کا ایشواٹھاتی ہے تواس کیخلاف ہی باتیں شروع جاتی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ میرے ساتھ بھی ایسے ہی ہوا جب میں اپنے ساتھ ہونے والے واقعہ کوبتایا توالٹا لوگ میرے ہی خلاف ہوگئے۔یہ تو ماڈرن ہے ۔اگر کسی ماڈرن عورت کوکسی نے ہاتھ لگا دیا توپھر کیا ہوا؟ میں نے اپنے بچپن کا ایک ہراساں کیے جانے کا واقعہ کبھی بھی میڈیا میں نہیں بتایا۔میں نے اپنے بچپن کایہ واقعہ اپنی بہن کواس وقت بتایا جب میں شادی شدہ تھی۔

(جاری ہے)

تومیری بہن بہت حیران ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ آپ نے تب کیوں نہیں بتایا؟ لیکن اب اگرمیرے ساتھ کچھ ہوتا ہے تومیں بتادیتی ہوں۔ جیسے میرے ساتھ کچھ عرصہ پہلے یک واقعہ پیش آیا جب ایک تقریب میں ایک ایم پی اے بالکل میرے قریب پیچھے کھڑا ہوگیا۔تومیں نے اس کوسختی سے روک دیا۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے واقعات کو فوری اپنے کسی قریبی کوبتادینا چاہیے۔واضح رہے گلوکارہ میشاشفیع کے گلوکار علی ظفر پرہراساں کیے جانے والے الزامات کے بعد شوبزانڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد خواتین نے بھی علی ظفر پرالزامات عائد کیے اور متعدد ایسی خواتین ہیں جن کواپنے بچپن کے واقعات بھی یاد آگئے۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں