سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور قائمہ کمیٹی برائے ترقی و منصوبہ بندی کے اہم اجلاس (کل) طلب

اتوار 22 اپریل 2018 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور قائمہ کمیٹی برائے ترقی و منصوبہ بندی کے اہم اجلاس (کل)منگل کو طلب کر لئے گئے ۔سینیٹ سیکر ٹریٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا پہلا اجلاس (کل)منگل کو نومنتخب چیئرمین سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت سہ پہر4بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا ،اجلاس میں ٹیکس ایمنسٹی سکیم کیلئے جاری 4صدارتی آرڈیننس پر بحث ہو گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے تقری و منصوبہ بندی کا پہلا اجلاس (کل)منگل کو دن ساڑھے 11بجے نو منتخب چیئرمین سینیٹر آغا شاہ زیب درانی کی زیر صدارت ہو گا جس میں وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کمیٹی کو پری بجٹ بریفنگ دیں گئے، جبکہ کمیٹی کو مالی سال 2017-18 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر صوبہ وار عملدرآمد پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ کمیٹی کو 27اپریل کو پیش ہونے والے وفاقی بجٹ میں شامل سالانہ ترقیاتی پروگرام پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔