پشین،خلجی قبائل کے دوذیلی شاخوں کے درمیان قتل کے تنازعے کا تصفیہ ہوگیا

فریقین نے ایک دوسرے کو اللہ کے رضاکے لئے معاف کرکے آپس میں شیروشکرہوگئے

اتوار 22 اپریل 2018 22:20

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) خلجی قبائل کے دوذیلی شاخوں کے درمیان قتل کے تنازعے کا تصفیہ ہوگیا فریقین نے ایک دوسرے کو اللہ کے رضاکے لئے معاف کرکے آپس میں شیروشکرہوگئے عوامی مجلس عمل کے مرکزی رہنما حاجی صمد خان خلجی نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاف کرنا الی صفت ہے قبائلی تنازعات کے خاتمے ہی سے امن وآمان کے قیام کوممکن اور بھائی چارے کا فضا قائم ہوسکتا تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں تمام مسلمان ایک جسم وجان کے مانند ہیں معاشرے سے نفرتوں کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششںوں کی ضرورت ہے اسلام ہمیں امن بھائی چارے عفوودرگزر کا درس دیتاہے معاشرے کو صحیح خطوط پر استوار کرنے کیلئے عدل اور انصاف کواہمیت دیناہوگا شیخ الحدیث مولانا سلطان محمد جمالی نے کہا کہ عزت مند اور غیرت مند معاف کرنے والے لوگ ہیں اور کہاکہ قرآن مجید اوراحادیث مبارکہ کی تعلیمات مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے قبائلی تنازعار کے خاتمے کے لیئے معاشرے کا ایک ایک فرد اپنا اہم کردار اداکری متقی اور پرہیزگار لوگ ہی غصہ پر قابو پاسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :