کوئٹہ، جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ روداری کی سیاست کر کے عوام کو روزگار ترقی وخوشحالی دی ہے،مولانا عبدالواسع

جمعیت علماء سلام پر تنقید کرنے والے ہمیشہ ناکامی سے دوچار ہوئے ہیں عام انتخابات میں جمعیت علماء اسلام بہت بڑی کامیابی حاصل کرے گی،پارلیمانی لیڈر جمعیت علماء اسلام

اتوار 22 اپریل 2018 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام صوبے کی سیاسی ومذہبی جماعت ہے اور ہمیشہ روداری کی سیاست کر کے عوام کو روزگار ترقی وخوشحالی دی ہے جمعیت علماء سلام پر تنقید کرنے والے ہمیشہ ناکامی سے دوچار ہوئے ہیں عام انتخابات میں جمعیت علماء اسلام بہت بڑی کامیابی حاصل کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ ماضی میں قوم پرستوں کے دور حکومت میں میرٹ کی پامالی کی گئی اور صوبے میں ترقی کا نعرہ لگا کر عوام کو بے وقوف بنایا گیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان قومی لیڈر ہے ان سے سیکورٹی واپس لینا جمہوری روایات کی منافی ہے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی وصوبائی قیادت پر کئی بار خودکش حملے ہوئے ہیں اس کے باوجود سیکورٹی واپس لینا میں سمجھتا ہوں یہ سیکورٹی رسک ہے اس لئے اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے انہوں نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام صوبے کی سب سے بڑی سیاسی ومذہبی جماعت ہے اور عام انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرینگے جن قو م پرستوں نے قومیت کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آئے انہوں نے صوبے اور عوام کے مفادات کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ وقت آگیا ہے کہ صوبے کو مزید پسماندگی کا شکار نہ کیا جائے اور صوبے کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتیں مل کر کام کرے انہوں نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ قوم پرستوں نے ہر جگہ پر صرف اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے انہوںنے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام صوبے کی سیاسی ومذہبی جماعت ہے اور ہمیشہ روداری کی سیاست کر کے عوام کو روزگار ترقی وخوشحالی دی ہے جمعیت علماء سلام پر تنقید کرنے والے ہمیشہ ناکامی سے دوچار ہوئے ہیں عام انتخابات میں جمعیت علماء اسلام بہت بڑی کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :