کوئٹہ،اساتزہ کے حقوق کے حصول کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،حبیب الرحمان مردانزئی

محکمہ تعلیم کو سیاسی مداخلت سے پاک کئے بغیر مسائل حل نہیں ہونگے اساتذہ کو ان کو جائز مقام دینس ہوگا، صوبائی صدر گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن

اتوار 22 اپریل 2018 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حبیب الرحمان مردانزئی نے کہا کہ اساتزہ کے حقوق کے حصول کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا محکمہ تعلیم کو سیاسی مداخلت سے پاک کئے بغیر مسائل حل نہیں ہونگے اساتذہ کو ان کو جائز مقام دینس ہوگا تعلیم میں بہتری کے لئے اساتذہ کے خالی پوسٹوں کو میرٹ اور اہلیت کے بنیاد پر تعینات کرنا ضروری ڈسٹرکٹ چیرمین محمد عیسٰی روشان نے کہا کہ سرکاری تعلیمی ادارے ہمارے غریب عوام کے بچوں کو بہترین تعلیم دے رہے اور90فیصد سے زائد بچے سرکاری تعلیموں اداروں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ہم نے تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے لئے سچ کہنا اورسنا ہوگا ہمارے حکومت نے تعلیمی بجٹ کو 2 فیصد بڑھاکر52فیصد کردیا اساتذہ کے تعیناتی کو این ٹی ایس کے رزیعے قابل اور ذہین اساتذہ کو میرٹ کے بنیاد پر تعینات کرکے میرٹ کو اویت دی ہے تعلیم جیسے اہم محکمے کو اہمیت اور اساتذہ کے مسائل حل کئے بغیر ہم ترقی کے فنازل طے نہیں کرسکتے ایک سازش کے تحت سرکاری تعلیمی اداروں کو بدنام کیاجارہاہے جس کوہم اتحاد واتفاق کے زریعیناکام بنانا ہوگ قبائلی وسیاسی رہنما حاجی مومن خان ترین نے کہا کہ بچوں کا استاد پر حق ہے کہ وہ غریب عوام کے بچوں کو تعلیم جیسے زیور سے آراستہ ہے استاد پر بہت بڑی زمہ داری عائد ہوتی ہے غریب عوام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے فیس کے محتمل نہیں ہوسکتے استاد کا ایک اہم اور پیغمبرانہ پیشہ ہے اساتذہ اپنی زمہ داریوں کو پورا کریں میونسپل کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر حاجی عبدالعلی کاکڑ نے کہا کہ استاد کو عظیم مقام حاصل ہے سیاسی پارٹیوں نے تعلیم جیسے اہم محکمے کو توجہ نہیں دی ہے شاعروں اور ادیبوں کے لئے اکیڈمی اور طلبا کیلئے لائبریری انتہائی ضروری اور لازمی ہے لائبریری نیشنل سینٹر کے بعد میوسپل کارپوریشن کے حکام نے لائبریری سے میونسپل کارپوریشن کا دفتر بنایا ہے میونسپل کارپوریش مہر سے مطالبہ ہے کہ لائبریری کو فعال بنایاجائے ان خیاکااظہار انہوں نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول امیر محمد ہال میں گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع پشین کے حلف برداری کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ایسوسی ایشن کے صوبائی رہنما مومن خان ترین نے ضلع پشین کے کابینہ اور ضلعی رہنما ہاشم خان نے سرکل حرمزئی سرکل پشین سرکل برشور سرکل کاریزات کے عہدیداروں سے حلف لیا تقریب سے صوبائی رہنما محمد نوازجتک مجیب اللہ غرشین عبدالمصور پہلوان صوبائی جنرل سیکریٹری یار محمد بزنجو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالکلیم شاہ ضلع پشین کے صدر حاجی رحیم اللہ اور دیگر نے خطاب کیا شاعر وادیب فضل الرحمان لائق نے شعر پیش کی جبکہ اسٹیج سیکریٹری محمد ادریس کے فرائض محمد عارف ترین اور محمد ادریس کاکڑ نے سرانجام دیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کو اہمیت دینا ہوگا سرکاری اور ٹاٹ سکولوں کے بدولت معاشرہ تعلیم یافتہ ہوچکا ہے حکومت وقت نے کبھی بھی تعلیم جیسے اہم محکمے کو اہمیت نہیں دی ہے اقدامات کی ضرورت ہے اساتذہ کے خلاف انتقامی کاروائیاں برداشت نہیں کی جائے گی گورنمنٹ ٹییچر ز ایسوسی ایشن جیسے نمائندہ تنظیم کے مضبوطی کے لیے اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا ڈسٹرکٹ چیرمین محمد عیسی روشان نے ٹیچر ایسوسی ایشن ضلئع پشین کیلیے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا حلف برداری کے تقریب میں اساتزہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی

متعلقہ عنوان :