کوئٹہ، مچھ اور سبی میں دو مختلف حادثات میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ9 افراد زخمی

اتوار 22 اپریل 2018 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) بلوچستان کے علاقے مچھ اور سبی میں دو مختلف حادثات میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ9 افراد زخمی ہو گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بولان کے علاقے مچھ کے قریب کوہ باش کے مقام پر تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک خاتون جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے اسی طرح سبی کے علاقے مٹھڑی کے علاقے میں موٹرسائیکل اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔